نوشہرہ: ن لیگ کی حمایت کیوں کی؟ پرویز خٹک کا بھائی وزارت سے فارغ

06:05 PM, 20 Feb, 2021

نوشہرہ:  پی کے 63 نوشہرہ کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی پارٹی پالیسی کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع ہوگئی ہے ۔پارٹی قواعد اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر وزیراعلی نے سخت نوٹس لیا۔ پی کے 63 الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کو سپورٹ کرنے پر صوبائی وزیر لیاقت خٹک فارغ کردیا گیا ہے۔


پرویز خٹک کے بھائی اور صوبائی وزیر آبپاشی لیاقت خٹک کے بیٹےنے پی ٹی آئی کی ہار پر جشن منایا تھا۔پی کے 63 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار نے فتح حاصل کی ہے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار کو شکست ہوئی ہے۔

مزیدخبریں