پی ایس ایل کی ٹرافی کی تصاویر جاری

05:55 PM, 20 Feb, 2021

کراچی : پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج سے شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 6 کی ٹرافی کی تصاویر جاری کر دی ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کا آغاز آج شام ایک رنگا رنگ تقریب سے کراچی میں ہوگا جس کے بعد دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ کی ٹیمیں افتتاحی میچ کھیلیں گی۔

پی سی بی نے پی ایس ایل کی انتہائی خوبصورت ٹرافی کی تصاویر افتتاحی تقریب سے چند گھنٹے قبل جاری کر دیں جنہیں خوب پسند کیا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا پر صارفین خوبصورت ٹرافی کی انتہائی تعریف کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں