دنیا میں کورونا سے 24 لاکھ63ہزار سے زائد افراد ہلاک

09:54 AM, 20 Feb, 2021

لندن : دنیا  میں کورونا  سے 24 لاکھ63ہزار  سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا  وائرس سے 24 لاکھ63ہزار  سے زائد افراد لقمہ اجل بن  چکے ہیں ، ماہرین کے مطابق کورونا کیسز کی تعداد 11 کروڑ12لاکھ سے تجاوز کر  چکی  ہے ۔
  بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں تیزی  سے اضافے کی اطلاعات ملی ہیں ۔مہاراشٹرا کے ہیلتھ انچارج سمیت کئی وزرا بھی کورونا وائرس میں مبتلا  ہوگئے ہیں ۔ جس سے مہاراشٹرا میں صورتحال تشویشناک حد تک خراب ہوگئی ہے ۔

متحدہ عرب امارات میں حفاظتی اقدامات کی دانستہ خلاف ورزی کرنے والوں پر  پر قید اور جرمانہ کرنے کا  فیصلہ کیا   گیاہے  ۔متحدہ عرب امارات کی حکومت نے یہ فیصلہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران شہریوں کے کورونا ایس او پیز پر عمل در آمد نہ کرنے کی وجہ سے کیا ہے ۔

دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس کی ویکسین کے حوالے سے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ، چینی وزارت خارجہ کا کہناہے کہ  چین   نمیبیا کو ویکسین کی ایک لاکھ خوراکیں عطیہ کرے گا ۔

سائنسی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کوروناوائرس کی جنوبی افریقی قسم فائزر ویکسین کے حفاظتی اثرات کم کرسکتی ہے، اس انکشاف نے نئی تشویش پیدا کردی۔

اس سے قبل ایسٹرازینیکا ویکسین کو جنوبی افریقا میں پائی جانے والی کوروناوائرس کی نئی قسم کے خلاف کمزور تصور کیا گیا تھا اور اب ممکنہ طور پر فائزر ویکسین بھی کم مؤثر قرار دے دی گئی ہے۔

تحقیق کے دوران فائزر، وبا کی نئی قسم کے خلاف بہت کم اثرات رکھنے والی ویکسین ثابت ہوئی۔

مزیدخبریں