'ہمالیہ پنک سالٹ 'کے لیے بھی پاکستان کا ٹریڈ مارک حاصل کیا جائے گا

09:26 AM, 20 Feb, 2021

اسلام آباد: باسمتی چاول کے بعد   ضلع جہلم میں واقع کھیوڑہ سالٹ مائن سے نکلنےوالا 'ہمالیہ پنک سالٹ  'کے لیے  بھی پاکستان کا ٹریڈ مارک حاصل کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق،  وزارت کامرس کے حکام نے  گلابی نمک کو پاکستانی مصنوعات کے طور پر ٹریڈ مارک کروانے کے لیے اقدامات تیز کردیے ہیں۔

اس اقدام کا مقصد  دوسرے ممالک کی جانب سے اس پاکستانی پراڈکٹ کے  غلط استعمال سے بھی روکنا ہے۔  مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے  کہ پاکستان کی مقامی پراڈکٹ کے طور پر جغرافائی شناخت ملنے سے  پِنک سالٹ کی برآمد میں اضافہ ہوگا۔ 

واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ کئی عشروں سے جاری باسمتی چاول کے ٹریڈ مارک کا کیس بھی جیت لیا تھا ، جس کی وجہ سے اب پاکستانی چاول کی برآمد میں کئی گنا اضافہ متوقع ہے ۔

رائس ایکسپورٹرز کو پاکستانی چاول کے ٹریڈ مارک کی وجہ سے خاصی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہاتھا، دبئی اور بیرون ملک  میں بیٹھے بھارتی تاجر پاکستان سے چاول منگوا کر ان پر پروڈاکٹ آف انڈیا لکھتے تھے۔ یہ ہی حال اس وقت پنک سالٹ کا بھی ہے جس کو اب پاکستانی ٹریڈ مارک کے طو رپر رجسٹرڈ کروانے کے لیے کوششیں تیز کی جارہی ہیں ۔ 

مزیدخبریں