ضمنی انتخابات:   دو صوبائی حلقوں میں ن لیگ  کی جیت ، غیر حتمی نتائج

ضمنی انتخابات:   دو صوبائی حلقوں میں ن لیگ  کی جیت ، غیر حتمی نتائج

لاہور: :پنجاب اورخیبر پختونخوامیں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 4 حلقوں این اے 75 ڈسکہ (سیالکوٹ)، این اے 45 کرم، پی پی 51 گوجرانوالہ اور پی کے 63 نوشہرہ میں ضمنی الیکشن میںمسلم لیگ( ن)نے ،وزیر آباد اور نوشہر ہ کی دو صوبائی نشستوں پر کامیابی سمیٹ لی جبکہ ڈسکہ کی قومی اسمبلی کی سیٹ پرمسلم لیگ( ن) آگے ہے اور کرم کی قومی اسمبلی کی سیٹ پر پی ٹی آئی نے میدان مار لیا۔


مسلم لیگ (ن)کے افتخار الحسن عرف ظاہرے شاہ کی وفات کے بعد خالی ہونیوالی نشست این اے 75 ڈسکہ پر رات ساڑھے چار بجے تک کانٹے دار مقابلہ رہاتھا، تاہم اب تک337 پولنگ سٹیشنوں کے نتائج میں ن لیگ کی نوشین افتخار 97588 ووٹ کیساتھ آگے اورتحریک انصاف کے علی اسجد ملہی 94541 ووٹ کیساتھ دوسرے نمبر پر تھے جبکہ 23 پولنگ سٹیشنز کے نتائج ابھی آنا باقی ہیں۔


پی پی 51 میںمسلم لیگ( ن)کی بیگم طلعت شوکت نے جیت حاصل کی، یہ نشست انکے خاوند شوکت منظور کی انتقال سے خالی ہوئی تھی۔ نوشہرہ میں رہنما تحریک انصاف کو اپ سیٹ کا سامنا ہوا جہاں پرویزخٹک کے حلقہ پی کے 63 میں پی ٹی آئی کو ن لیگ کے اختیار ولی نے شکست سے دوچار کر دیا۔


این اے 45 کرم میں جے یو آئی اپنی سیٹ سے ہاتھ دھو بیٹھی۔ حلقے کے تمام 134 پولنگ سٹیشنوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار ملک فخر زمان نے 16313 ووٹ لے فتح حاصل کی، آزاد اُمیدوار سید جمال 15145 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ جمیعت علما اسلام (ف) کے اُمیدوار ملک جمیل خان تیسرے نمبر پر رہے۔ این اے 45 ضلع کرم کی یہ نشست جے یو آئی کے ایم این اے منیر خان اورکزئی کی وفات سےخالی ہوئی تھی۔


دو صوبائی حلقومیں جیت پر ن لیگ کے کارکنوں نے خوب جشن منایا ، جبکہ کارکنوں کی جانب سے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی ۔مریم نواز شریف نے کامیاب اُمیدوار اختیار ولی کو فون کرکے مبارکبا د بھی دی۔ نوشہرہ کا ضمنی انتخاب کا معرکہ جیتنے پر مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی سے نجات مبارک ہو