بھارت میں دلتوں پر زندگی تنگ، ہندوﺅں کا بہیمانہ تشدد

10:01 PM, 20 Feb, 2020

اجمیر:بھارت میں شدت پسندوں نے مسلمانوں کے ساتھ دلتوں کی زندگی بھی اجیرن بنا دی۔ ریاست راجستھان میں دو دلتوں پر تشدد کیا گیا اور ان کے پیٹ میں پیچ کس گھسیڑ  دیا گیا۔


بھارت میں سنگ پریوار کی ذیلی تنظیمیں بی جے پی، شیو سینا، آر ایس ایس اور دیگر تنظیمیں گھر واپسی مہم چلارہی ہیں۔ مسلمان، عیسائی اور دلتوں پر ہندو بننے کیلئے تشدد کیا جاتاہے۔ انکار پر ان پر بچہ چوری یا کوئی اور الزام لگاکر ان پر تشدد کیا جاتا ہے یا انہیں جان سے مار دیا جاتا ہے۔

ریاست راجستھان کے علاقے ناگپور میں بھی شدت پسند ہندوں نے دو دلتوں پر تشدد کرتے ہوئے ان کے پیٹ میں پیچ کس گھسیڑ دیا۔ ان پر بچہ چوری کا الزام لگایا گیا تھا۔

مزیدخبریں