کراچی:پشاور زلمی اور ڈیرن سیمی کی کراچی میں دھوم برقرار ہے، اس کا مظاہرہ دودریا کے ریسٹورنٹ میں اس وقت نظر آیا جب سیمی سیمی کے نعرے لگ گئے۔ مداحوں نے ڈیرن سیمی جاوید آفریدی اور زلمی کرکٹرز کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں، اور ٹیم کا زبردست خیر مقدم کیا۔
یاد رہے کہ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کی جانب سے ٹیم کے اعزاز میں کلفٹن کے دودریا کے ریسٹورنٹ پر عشائیہ دیا گیا۔
عشائیہ کے موقع پر ویسٹ انڈین پلیئر ڈیرن سیمی، بریتھ ویٹ، لینگوسٹن اور لیام ڈاسن نے دودریا کی خوبصورتی کی تعریف کی، اور وہاں کے خوبصورت ماحول کو سراہا۔غیر ملکی کرکٹرز نے پاکستانی کھانوں اور باربی کیو سے خوب لطف اٹھایا۔