لاہور: سپیریئر یونیورسٹی کے زیر اہتمام سپورٹس فیسٹیول کا آخری روز ہے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین، چئیرمین سپیریئر گروپ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن، ایم ڈی سپیریئر گروپ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالخالق، ریکٹر سپیریئر یونیورسٹی ڈاکٹر سمیرا رحمان سمیت اہم شخصیات نے سپورٹس فیسٹیول میں شرکاء کا لہو گرمایا۔
چئیرمین سپیرئیر گروپ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن نے تقریب سے خطاب میں کہا سپیریئر نے طلبہ کو ہار جیت نہیں بلکہ لڑنا سکھایا ہے۔ حکومت نوجوانوں کو گراؤنڈ مہیا کرے اور پی ٹی آئی نے وعدہ کیا تھا کہ تعلیم پر توجہ دے گی۔
اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ سپیریئر فیسٹیول کبڈی جیت کا جشن ہے۔ نجی یونیورسٹیز کے مسائل کے حل کے لیے وزیر تعلیم اور وزیراعلیٰ کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ یقین دلاتا ہو فائلوں کو پہیہ لگے گا اور اب فائلیں نہیں رکیں گی اور نہ ہی فائل کسی سیکرٹری کے دفتر میں رکے گی۔
سپیریئر فیسٹیول میں 15 ہاؤسز نے مختلف صوبوں اور ممالک کی ثقافت پیش کی جبکہ طلبہ کی انٹرپرنیورل صلاحیتوں کو نکھارنے لانے کے لیے اسٹالز بھی لگائے گئے۔