ممبئی : بالی ووڈ سٹار دیپکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ کرکٹر کپل دیو پر بننے والی فلم83 میں کام کرنا ان کے لیے اعزاز ہے۔
اس فلم میں ان کے شوہر اداکار رنویر سنگھ کپل دیو کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ دیپکا پاڈوکون کپل دیو کی بیوی رومی دیو کا کردار نبھا رہی ہیں۔ فلم میں اپنے کردار کے بارے میں دیپکا نے پہلی مرتبہ پوسٹر انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس فلم میں کام کرنا ان کے لیے اعزاز ہے۔
اداکارہ نے کہا ہے کہ فلم 83 ان خواتین کے نام ہے جو اپنے شوہروں کے خوابوں کو اپنے خوابوں پر ترجیح دیتی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ایک بیوی کے کے کردار کو اپنی ماں کے روپ میں بہت قریب سے دیکھا ہے۔ فلم 83 کی کہانی انڈین کرکٹ ٹیم کے 1983 میں عالمی چیمپئن شپ جتنے کے واقعے پر مبنی ہے جبکہ فلم رواں برس 10 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔