فہیم برنی کے پراجیکٹ سے ڈرامہ انڈسٹری سے میں قدم رکھا، زارا نور

11:15 AM, 20 Feb, 2020

لاہور:نامور اداکار ہ زارا نور عباس نے کہا ہے کہ ہدایتکار فہیم برنی کی صلاحیتوں کی معترف ہوں اور اسے پیش نظر رکھتے ہوئے ان کی جانب سے فلم میں کام کرنے کی پیشکش کو قبول کیا ، پرستاروں نے ڈرامہ سیریل ” عہد وفا“ میں رانی کے کردار کو بڑا پسند کیا ہے ۔ 

زارا نور عباس نے کہا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں نے فہیم برنی کے ڈرامے ” دھڑکن “ سے ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا اور ان کی جانب سے بڑی سکرین پر کام کرنے کی بھی پیشکش کی گئی جسے قبول کیا ۔

انہوں نے  فلم کی کہانی مزاح سے بھرپور اوراصلاح پر مبنی ہے جسے یقینا پسند کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈرامہ سیریل ” عہد وفا “ میں نٹ کھٹ لڑکی اور سنجیدہ اداکاری کو بےحد سراہا گیا ہے ۔

مزیدخبریں