پولیس افسران کو سوشل میڈیا سے یونیفارم والی تصویریں فوری ہٹانے کی ہدایت

10:35 AM, 20 Feb, 2020

لاہور: آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے پولیس افسران کو سوشل میڈیا سے یونیفارم والی اپنی تصویریں فوری ہٹانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔سینٹرل پولیس آفس سے ضلعی اور ریجنل پولیس افسران کو جاری مراسلے میں آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ انہوں نے خود بھی اپنی تصویر سوشل میڈیا اکاؤنٹ سےہٹا دی ہے۔

 

مراسلے کے مطابق سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر محکمے کا نام بھی استعمال نہیں کیا جائے گا جب کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائی گی۔

مزیدخبریں