سعودی عرب نے حجاج کا کوٹہ دو لاکھ کر دیا، شاہ محمود قریشی

11:32 PM, 20 Feb, 2019

اسلام آباد: سعودی عرب نے پاکستانی حجاج کا کوٹہ بڑھا کر دو لاکھ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستانی حجاج کرام کا کوٹہ 2 لاکھ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا تہہ دل سے مشکور ہے۔ میں اپنی طرف سے، اپنی حکومت کی جانب سے اور پاکستانی عوام کی جانب سے سعودی حکومت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری سے رابطہ کر کے پاکستانی حجاج کے لیے کوٹہ میں اضافے پر سعودی حکومت کے فیصلے سے آگاہ کیا۔سعودی وزیر خارجہ نے باضابطہ طور پر پاکستانی ہم منصب کو فیصلے سے آگاہ کیا۔

یاد رہے کہ وزارت مذہبی امور کی جانب سے حجاج کے کوٹہ میں اضافے کا مطالبہ کیا گیا تھا جس کا معاملہ  وزیراعظم نے سعودی ولی عہد سے ملاقات میں اٹھایا تھا۔

 

مزیدخبریں