نابالغ حکومت کو جتنا وقت دینا تھا دے دیا ، آصف زرداری

10:30 PM, 20 Feb, 2019

اسلام آباد: آصف زرداری نے کہا کہ نابالغ حکومت کو جتنا وقت دینا تھا دے دیا اب مزید نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ،اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال کشیدہ ہے، ان ہنگامی حالات میں کشمیر کی صورتحال اہم ہے لیکن نابالغ حکومت کوسمجھ نہیں آرہی۔

انہوں نے کہا ہم چاہتے تھے کہ موجودہ حکومت چلے اور لوگوں کے مسائل حل کرے لیکن حکومت کو جتنا وقت دینا تھا دے دیا، اب ہمارا صبر جواب دے گیا ہے۔ 

انہوں نے کہا  کہ نئی حکومت کے آنے سے پاکستان دنیا میں تنہا ہو گیا ہے۔ بھارت نے جارحیت کی تو پیپلز پارٹی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔ بھارت نے ممبئی حملوں کا الزام بھی پاکستان پر لگایا تو پاکستان نے سفارتی محاذ پر اس کا مقدمہ لڑا۔

سابق صدر نے کہا کہسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو آج گرفتار کیا گیا ہے، وہ ان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، ہم نے پہلے بھی ایسے رویوں کا سامنا کیا ہے اور آئندہ بھی کریں گے۔ جیل میرا دوسرا گھر ہے، بلاول میرا اور بے نظیر بھٹو کا بیٹا ہے، وہ مقابلہ کرے گا۔

مزیدخبریں