کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز  کا مقابلہ ملتا ن سلطانز سے آج شارجہ میں ہو گا

 کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز  کا مقابلہ ملتا ن سلطانز سے آج شارجہ میں ہو گا
کیپشن: فوٹو بشکریہ ٹوئٹرز

شارجہ:پاکستان سپر لیگ کے میچز کا سلسلہ آج سے شارجہ میں شروع ہو گا، ٹورنامنٹ میں ابھی تک ناقابل شکست کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز  کا مقابلہ ملتا ن سلطانز سے ہو گا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ میچ پاکستانی ٹائم کے مطابق نو بجے شروع ہو گا۔


تفصلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ فور میں میچز کا سلسلہ آج سے دوبارہ شارجہ میں شروع ہوگا۔ دو دن کے وقفے میں دونوں ٹیموں نے بھرپور نیٹ پریکٹس کی ہے۔ ٹورنامنٹ میں سرفراز الیون دونوں میچز جیت چکی ہے جبکہ شعیب الیون  کی سلطانز  ایک کامیابی اور ایک ناکامی کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ کی انجری کے بعد اور ان کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے باعث ٹیم نے سلمان بٹ کو  کھلانے کا فیصلہ کیا ہے، دوسری طرف بھارتی کمپنی کے ٹی وی پراڈکشن سے انکار کے بعد پی سی بی نے بلٹز اور ٹرانز گروپ کو پی ایس ایل کے میچز کی لائیو پراڈکشن کے لیے فائنل کر لیا ہے۔