نیو دہلی : ہندو انتہاءپسندوں نے جے پور کی جیل میں قید پاکستانی شاکر اللہ کو قتل کر دیا گیا ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، پاکستانی قیدی شاکر اللہ کو راجستھان کی سینٹرل جیل جے پور میں رکھا گیا تھا جسے بیرک میں موجود بھارتی قیدیوں نے پتھر مار مار کر شہید کر دیا۔ راجستھان کے محکمہ جیل خانہ جات کے انسپکٹر جنرل آف پولیس نے شاکر اللہ کے قتل کی تصدیق کر دی ہے۔
واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارت مسلسل پاکستان کیخلاف زہر اگل رہا ہے اور بھارتی کرکٹر اور فنکار بھی اس گھناﺅنی مہم کا حصہ بن چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی قیدی کی موت سے متعلق جیل حکام کی جانب سے کچھ نہیں بتایا گیا بلکہ بات پوسٹ مارٹم پر چھوڑ دی گئی ہے۔
تاہم جیل میں قید دیگر قیدیوں کا کہنا ہے کہ پاکستانی قیدی کو پتھر مار مار کر قتل کیا گیا ہے۔