اسلام آباد: سعودی عرب کے ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان نے گزشتہ دنوں پاکستان کا دورہ کیا تھا ۔ جس میں تاریخی سرمایہ کاری کے منصوبوں پر دستخط ہوئے تھے ۔
تاہم پاکستان کے بعد واپس سعودی عرب گئے اور وہاں سے دوبارہ بھارت میں گزشتہ روز سعودی ولی عہد پہنچے تھے ۔ بھارت میں دورہ مکمل کرکے سعودی ولی عہد واپس لوٹ گئے ہیں ۔ مگر اس دورے میں سب سے اہم سمجھی جانے والی چیز دورے کا اعلامیہ تھا۔ اس مشترکہ اعلامیے میں سعودی ولی عہد نے پلوامہ حملے اور پاکستان کے بارے میں ذکر تک نہیں کیا ۔ جس کے بعد بھارتی میڈیا مودی حکومت کے خلاف تنقید پر اتر آیا ہے ۔
بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ سعودی ولی عہد نے اپنے بھارتی دورے کے دوران پاکستان کے بارے میں ایک بھی بات نہیں سنی اور مودی حکومت کے اعلامیے کو بھارتی عوام نے مایوس کن قرار دیا ہے ۔
بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ مشرکہ اعلامیے میں بھارتی وزیراعظم نے بھی پاکستان کے حؤالےسےکوئی بات نہیں کی جو کہ غداری ہے ۔