سراج درانی کی گرفتاری جمہوریت کی تذلیل ہے، بختاور بھٹو

03:38 PM, 20 Feb, 2019

کراچی: بختاور بھٹو زرداری نے اسپیکر سندھ اسمبلی کی گرفتاری کو جمہوریت کی تذلیل قرار دے دیا۔بختاور بھٹو نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ چیئرمن پی پی، وزیراعلیٰ کا نام ای سی ایل پر ڈالا گیا اب سپیکر کو گرفتار کیا گیا۔ ای سی ایل پر نام ڈالنا اور اسپیکر سندھ اسمبلی کو گرفتار کرنا جمہوریت کی تذلیل ہے۔

بختاور بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ 27 دسمبر کی تقریر کے بعد چیئرمن بلاول بھٹو زرداری کا نام ای سی ایل پر ڈالا گیا اور پی ٹی آئی نے پریس کانفرنس کر کے سندھ پر قبضہ کرنے کے دعوے کئے۔ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں کہ پی ٹی آئی ای سی ایل اور ان گرفتایوں سے کیا چاہتی ہے۔

مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے سراج درانی کی گرفتاری سمجھ سے بالا تر ہے جبکہ جرم ثابت ہونے سے قبل گرفتاری کیسے ہو سکتی ہے۔ وزیراعظم، اسپیکر قومی اسمبلی، وزرا کے خلاف انکوائریاں جاری ہیں۔ کیا وزیراعظم سمیت دیگر وزرا کے ساتھ بھی یہی رویہ اپنایا جائیگا۔

مولا بخش چانڈیو نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی اسلام آباد سے گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے اسپیکر کو اسلام آباد سے ہتھکڑیاں لگا کر کراچی لے جانا کیا پیغام دے گا۔ سراج درانی سندھ اسمبلی کے اسپیکر ہیں اور انہیں اس طرح کیسے گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں