جدہ : سعودی عرب کے علاقے قنفذہ جنرل اسپتال میں ایک بوڑھے نے ایک نرس کے ساتھ چھیڑ خانی کرکے سعودی عرب میں ہنگامہ کھڑا کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک بوڑھا شہری سوشل میڈیا پر اپنی شہرت بنائے ہوئے تھا۔ اسپتال کی ملازم خواتین نے اسے اپنے یہاں پا کراس کے ساتھ گروپ فوٹو بنوانے کی درخواست کی۔
سعودی بوڑھے نے فوٹو بنوانے کے بعدایک نرس کے ساتھ غیر اخلاقی حرکتیں شروع کردیں۔ قنفذہ محکمہ صحت کے ترجمان ابراہیم المتحمی نے بتایا کہ قنفذہ محکمہ صحت کے ڈائریکٹر عبداللہ الغروی نے واقعہ کی حقیقت دریافت کرنے کی کارروائی شروع کردی ہے۔