سعودی عرب میں غیر ملکی طلبہ کے اقاموں کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

سعودی عرب میں غیر ملکی طلبہ کے اقاموں کے حوالے سے بڑی خبر آگئی
کیپشن: فوٹو بشکریہ ۔۔۔عرب نیوز

ریاض : سعودی عرب کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں زیر تعلیم طلبہ جن کے اقامے ختم ہو گئے ہیں وہ رواں سال کے اختتام تک تعلیمی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔

سعودی وزارت تعلیم نے اس حوالے سے ہدایات جاری کر دی ہیں ۔ تما م نجی و سرکاری اسکولوں کو ملنے والی ہدایات میں کہا گیا کہ جن طلبہ کے اقامے ختم ہو گئے ہیں وہ اس سال کے اختتام تک اسکولوں سے منسلک رہیں گے ۔

اسی طرح وہ یمنی اور شامی طلبہ جن کے وزٹ ویزے کی میعاد ختم ہوگئے ہے ان کے والدین سے ویزے کی میعاد میں توسیع یا اقامہ جاری کروانے کا مطالبہ کیا جائیگا۔

تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں جن طلبہ کا اقامہ ختم ہوگیا ہے ان کا نام سکول کی فہرست سے نکلوانے کا کام محکمہ تعلیم کی خصوصی کمیٹی کرے گی ۔