اسلام آباد:وزیر خارجہ خواجہ آصف کا دورہ روس کامیاب رہا ، ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ دونوں ممالک میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر زور دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کا دورہ روس کامیاب رہا ، ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف کی روسی ہم منصب سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
روسی وزیر خارجہ نے دہشتگری کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہا اور مستقبل میں تعلقات کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔