دبئی: مایہ ناز انگلش بلے باز کیون پیٹرسن نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کے بعد ہر طرز کی کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کر دیا۔
انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر اپنے بیٹے کے ہمراہ یہ پیغام جاری کیا۔ پیٹرسن کا کہنا ہے کہ یہ آخری مرتبہ تھا کہ جب انہوں نے اپنی فیملی کو الوداع کہا، انہیں ہمیشہ سے الوداع کہنے سے نفرت تھی لیکن کام کرنا بھی ضروری تھا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ 3، 4 ہفتوں کے دوران وہ پیشہ وارانہ انداز میں میدان میں اتریں گے پھر اس کے بعد کھیل کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہہ دیں گے۔
پیٹرسن کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے کریئر کے دوران خوب انجوائے کیا لیکن بار بار کے سفر کرنے اور الوداع کہنے سے وہ تھک چکے ہیں۔
کیون پیٹرسن نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
09:09 PM, 20 Feb, 2018