عمران خان کی شادی کے بعد پہلی سیاسی سرگرمی،پشاور میں مخالفین کو آڑھے ہاتھوں لیا

08:38 PM, 20 Feb, 2018

پشاور:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان شادی کے بعد پہلی سیاسی سرگرمی میں پشاور جا پہنچے ، سیاسی مخالفین کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان شادی کے بعد پہلی سیاسی سرگرمی میں پشاور جا پہنچے ، سیاسی مخالفین کو خوب آڑھے ہاتھوں لیا۔

انھوں نے کہا کہ مریم نواز نے پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کو ٹیکسی کی طرح استعمال کیا ، نیب شریف برادران کی جانب سے پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کے استعمال کی تحقیقات بھی کرے۔

انھوں نے مزید کہا کہ سینیٹ  کا الیکشن براہ راست ہونا چاہئے ، ایوان بالا کی ایک نشست کی بولی چالیس کروڑ روپے لگ رہی ہے۔

کارکنوں نے فیصلہ کیا ہے کہ جو پارٹی رکن اسمبلی بکے گا ، اس گھر کے باہر دھرنا دیا جائے گا۔

مزیدخبریں