ہمارے لیے پارلیمنٹ سپریم ہے ، میڈیا غلط رپورٹنگ سے اجتناب کرے:چیف جسٹس

ہمارے لیے پارلیمنٹ سپریم ہے ، میڈیا غلط رپورٹنگ سے اجتناب کرے:چیف جسٹس
کیپشن: chief justice supreme court saqib nisat چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ میڈیا سے درخواست ہے کہ ہماری خبر کو سیاق و سباق سے ہٹ کر نہ چلایا جائے ، ہم حکومتی معاملات میں مداخلت نہیں کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ میڈیا سے درخواست ہے کہ ہماری خبر کو سیاق و سباق سے ہٹ کر نہ چلایا جائے ، ہمارے لیے پارلیمنٹ سپریم ہے ۔

جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ہم اپنے آئین کے حل سے روگردانی نہیں کریں گے ، عدلیہ ایسا ادارہ ہے جس کی غلط رپورٹنگ سے حقیقت میں غلط فہمیاں پیدا ہو رہی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ میڈیا کے معتبر افراد کے سامنے کہتا ہوں کہ ہمارے لیے پارلیمنٹ سپریم ہے ، ہماری حدود آئین نے متعین کرنی ہیں ، پارلیمنٹ میں ہونے والی قانون سازی پر نظر ثانی کا حق پارلیمنٹ دیتی ہے۔