تمام کمپنیاں ملازمین کی تنخواہیں بنکوں میں جمع کروائیں، بحرینی کابینہ

تمام کمپنیاں ملازمین کی تنخواہیں بنکوں میں جمع کروائیں، بحرینی کابینہ

منامہ:سعودی عرب کے بعد بحرین نے بھی تمام کمپنیوں پر پابندی عا ئد کر دی ہے کہ وہ ملازمین کی تنخواہیں بنکوں کی مقررہ شاخوں میں جمع کروائیں ۔

تفصیلات کے مطابق بحرینی کابینہ نے پیر کو منعقد ہونے والے اجلاس میں ملک میں کام کرنے والی تمام کمپنیوں کو پابند کیا ہے کہ وہ اپنے ملازمین کی تنخواہیں ان کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کروائیں۔

ملکی اور غیر ملکی ملازمین کو کیش تنخواہ نہ دی جائے۔ کابینہ آجر واجیر کے حقوق کے تحفظ کے علاوہ تنخواہوں کے تحفظ کے لئے نئے ضابطوں کی منظوری دی ہے۔نئے ضابطوں کا نفاذ مئی2018سے ہوگا۔ تمام کمپنیاں چیمبر آف کامرس کے ساتھ اس حوالے سے تعاون کریں گی۔