سلویسٹر سٹالون نے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کردی

12:27 PM, 20 Feb, 2018

’’نیو نیوز تازہ ترین‘‘

کیلیفورنیا:ہالی ووڈ کے معروف اداکار سلویسٹر سٹالون نے اور ان کے بھائی نے ان کی موت کی افواہوں کی تردید کردی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلویسٹر سٹالون جن کی موت کے بارے سوشل میڈیا میں افواہیں گردش کررہی تھی اور اور کچھ لوگوں کی جانب سے ایک پیغام بھی وائرل ہوا جس میں لکھا گیا تھا کہ سلویسٹر سٹالون کینسر کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے،وہ کافی عرصہ سے اس موذی مرض میں مبتلا تھے مگر انہوں نے اپنی بیماری کو پوشیدہ رکھا ،مگر آخر کار وہ کینسر کے مرض کو شکست دینے میں ناکام رہے اور اس دنیا سے چل بسے۔

ان خبروں کے وائرل ہونے کے بعد لیجنڈری اداکار خود میدان میں آگئے اور اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاﺅنٹ پر ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے لکھا کہ ”برائے مہربانی ایسی حماقتوں کو نظر انداز کیا جائے،میں زندہ،خوش اور صحت مند ہوں اور یہی افواہیں پھیلانے والوں کے منہ پر طمانچہ کافی ہے۔

سٹالون کے بھائی فرینک سٹالون نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ان افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے موت کی خبر پھیلانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا کہ ”میرے بھائی کی موت کی افواہیں بالکل غلط ہیں۔

’’کس قسم کی بیمار ذہنیت کے مالک لوگ ایسی پوسٹ کرتے ہیں۔ایسے لوگوں کی معاشرے میں کوئی جگہ نہیں ہے“۔فرینک سٹالون نے ایک اور انسٹا گرام پیغام میں لکھا کہ سلویسٹر سٹالون کی جو تصاویر وائرل ہوئی ہیں وہ فلم ’کریڈ‘ کے سیٹ پر لی گئی ہیں اور اس بات میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ میرے بھائی کی موت واقع ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں