لاہور، سیشن کورٹ میں فائرنگ سے 2 وکیل جاں بحق

11:12 AM, 20 Feb, 2018

لاہور: ذرائع کے مطابق لاہور کے سیشن کورٹ میں سماعت کے دوران وکلا کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور بعد میں ملزم  کاشف نےایڈیشنل سیشن جج عبدالرحمان توقیر کی عدالت کے باہر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے وکیل رانا ندیم اور اویس اعوان جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے ملزم کاشف کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا کاشف راجپوت اور جاں بحق وکیل رانا اشتیاق آپس میں کزن ہیں اور ان کا کوئی جھگڑا چل رہا تھا جس کے بعد نوبت یہاں تک آپہنچی۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سیشن کورٹ میں فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے کر سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی اور واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل رواں برس 31 جنوری کو بھی لاہور کی سیشن عدالت میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک ملزم جاں بحق ہو گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں