لاہور: آستانہ عالیہ سیال شریف کے گدی نشین پیر خواجہ حمید الدین سیالوی کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی تھی جس کے بعد انہیں لاہور کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ ہسپتال سے نئی تصاویر سامنے آئیں ہیں جن میں ان کی تشویشناک حالت دیکھ کر چاہنے والوں نے دعائوں کی اپیل کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پیر حمید الدین سیالوی کی طبیعت خراب ہونے کے باعث انہیں لاہور کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔وہ فیصل آباد میں منعقدہ ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کے لئے جارہے تھے جھنگ کے قریب ان کی طبیعت خراب ہوگئی اور انہیں فوری طور پر سرگودھا کے نجی اسپتال پہنچادیا گیا تھا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق پیر حمیدالدین کے رفقا نے دل کی تکلیف کا بتایا تھا لیکن ابتدائی رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ انہیں دل کی تکلیف نہیں بلکہ دماغ کی رگ میں کلاٹ (خون کا لوتھڑا) آیا ہے۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں برین ہیمرج کے لئے مخصوص انجیکشن دستیاب نہ ہونے اور پیر حمیدالدین سیالوی کے مسلسل بے ہوش ہونے کے باعث انہیں لاہور کے نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔