اسلام آباد:جاپان کی پاکستان میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے 3.9ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ، 20 ہزار سے زائد ملازمتیں پیدا ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق جاپان پاکستان میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے 3.9 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے ، اس سلسلے میں یو این ڈی پی کے کنٹری ڈائریکٹر ایگناسیو اور جاپانی سفیر تاکیشی کے درمیان اسلام آباد میں معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
جاپانی امداد سے سندھ اور کے پی کے میں پچاس کمیونٹی سینٹرز بنائے جائیں گے جوکہ نوجوانوں کو روزگار کی تربیت دینے میں اہم کردار ادا کریں گے۔