پشاور: کراچی کے بعد پشاور میں بھی سیکیورٹی خدشات کے باعث ضلعی انتظامیہ نے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی ہے جبکہ اسلحہ کی نمائش اورگاڑیوں کے کالے شیشوں پر بھی ایک ماہ کے لئے پابندی عائد رہے گی۔اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے بتایاہیکہ پشاورمیں امن وامان کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے قائم قام ڈپٹی کمشنر شاہ محمود نے ایک ماہ کے لئے اسلحے کی نمائش،گاڑیوں میں کالے شیشوں کے استعمال، بغیر رجسٹریشن اور اپلائیڈفارگاڑیوں کے چلانے پر پابندی ہوگی۔خلاف ورزی کر نے کی صورت میں دفعہ188کے تحت کارروائی کی جا ئے گی ،اس ضمن میں پولیس سمیت تمام متعلقہ محکموں کواحکامات جاری کر دیئے گئے ہیں.
پشاور میں سیکیورٹی خدشات کے باعث دفعہ 144 نافذ
09:56 PM, 20 Feb, 2017