”میگنیفائر“ آئی او ایس کا خفیہ فیچر، ایکٹیویٹ کرنا انتہائی آسان

08:58 PM, 20 Feb, 2017

نیوویب ڈیسک

نیویارک : ایپل کے نئے آئی او ایس 10 ورژن میں ایک نیا چھپا ہوا فیچر موجود ہے جو آپ کو چیزیں بڑی(زوم) کر کے دکھا سکتاہے۔ اس فیچر کو ”میگنیفائر“ کا نام دیا گیا ہے۔

نئے آئی او ایس 10 میں موجود اس چھپے ہوئے فیچر سے آپ کوئی بھی چیز بڑی کر کے دیکھ سکتے ہیں۔ کوئی کتاب پڑھنی ہو یا پھر کسی چھوٹی چیز کو ڈھونڈنا ہو۔ یہ فیچر آسانی پیدا کر دیتا ہے۔ میگنیفائر کی روشنی کو کم اور زیادہ کیا جا سکتا ہے۔ اس کو ایکٹیویٹ کرنا بہت آسان ہے۔

سیٹنگز میں جاکر ”جنرل“ پر کلک کریں اور ایکسس ایبیلٹی میں جاکر میگنیفائر آن کر لیں۔ یا پھر ہوم بٹن کو تین بار دبائیں۔

مزیدخبریں