اسلام آباد : سکائی الیکٹرک پاکستان میں انرجی بحران کے خاتمہ کیلئے ماحول دوست سمارٹ انرجی سسٹم متعارف کرائے گا جس کی تعارفی تقریب 27فروری کو اسلام آباد کے فائیو سٹار ہوٹل میں ہو گی۔
سکائی الیکٹرک فلوریڈا بیسڈ کمپنی ہے جو ترقی پذیر ممالک میں انرجی کے بحران کے خاتمہ کیلئے سرگرم ہے۔ پاکستان میں ان کا پہلا سمارٹ انرجی سسٹم مارچ سے دستیاب ہو گا۔ کمپنی پاکستان میں اپنے کاروبار کا آغاز اسلام آباد سے کر رہی ہے جبکہ بعدازاں وہ اپنے کاروبار کو پاکستان کے دیگر شہروں میں پھیلانے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔
سکائی الیکٹرک کے چیئرمین اور سی ای او اشعر عزیز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمارا ترقی پذیر ممالک میں انرجی کے بحران کو ختم کرنے کیلئے ماحول دوست انرجی سسٹم دینا مشن ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں لانچنگ تقریب کا اہتمام 27 فروری کو اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں کیا جائے گا۔
جس میں سیاستدان، سماجی شخصیات، بزنس مین، آرکیٹکٹس اور میڈیا کے نمائندے شرکت کریں گے۔ تقریب کی میزبانی کے فرائض ویس ملک سرانجام دیں گے۔ تقریب کا اہتمام کیز پروڈکشن کرے گی۔