شیمپوکا زیادہ استعمال جان لیوا بیماری کا سبب بن سکتا ہے، تحقیق

واشنگٹن : بالوں کی حفاظت کیلئے اسے شیمپو سے دھویا جاتا ہے ، مگر کچھ لوگ اپنے بالوں کو گرد و غبار سے بچانے کیلئے شیمپو کا بے تحاشا استعمال کرتے ہیں ، تاہم ان لوگوں کے لئے ماہرین نے ایک ایسی تحقیق دریافت کی ہے جسے سن کر یہ شیمپو کا استعمال کم کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ امریکی ماہرین کے مطابق شیمپو کا زیادہ استعمال کینسر سمیت کئی بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔

08:52 PM, 20 Feb, 2017

ٹیمپل یونیورسٹی آف فیلاڈلفیا کے ماہرین کا کہنا ہے شیمپو میں ایسے مرکبات پائے جاتے ہیں جن سے سرطان جیسی خطرناک اور جان لیوا بیماری بھی لاحق ہوسکتی ہے کیونکہ ان میں نائٹروبنزین، فارم ایلڈی ہائیڈ اور میتھائلین کلورائیڈ جیسے خطرناک مادّے شامل ہوتے ہیں۔

مزیدخبریں