پاکستان سپر لیگ کے فائنل کا لاہور میں انعقاد خوش آئند ہے: زبیراحمد گوندل

پاکستان سپر لیگ کے فائنل کا لاہور میں انعقاد خوش آئند ہے: زبیراحمد گوندل

لاہور : جے آئی یوتھ پاکستان کے مرکزی صدر زبیراحمد گوندل نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل کا لاہور میں انعقاد خوش آئند قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کے دوٹوک مؤقف پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جرأت و بہادری سے ہی دشمن کے عزائم خاک میں ملائے جاسکتے ہیں۔ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لیے ضروری ہے پی ۔ایس۔ایل کا انعقاد پاکستان میں ہو۔ اس کے لیے انتظامیہ نے فائنل لاہور میں منعقد کرنے کا جرأت مندانہ فیصلہ کیا ہے۔ جرأت وبہادری سے ہی دشمن کے عزائم کو خاک میں ملایا جاسکتا ہے ۔ پاکستان ایک بہادر قوم ہے اسے بزدل دشمن کے ہر وار کا جواب دینا بخوبی معلوم ہے۔ پاکستانیوں کی خوشیاں کھیلوں کی سرگرمیوں سے وابستہ ہیں ان پر سے سیاہ رات کے بادل ضرور چھٹنے چاہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ زندہ دلان لاہور مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے پرجوش ہیں اس لیے بین الاقوامی کھلاڑیوں کو بے خوف وخطر پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے۔ پاکستان میں کرکٹ کے پرستاروں کی تعداد اور جذبوں کو شمار کرنا ممکن نہیں ، اس لیے تمام ٹیموں کو پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے۔ پی ایس ایل کا فائنل پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کی طرف کامیاب قدم ہوگا۔ایک بار پھر ملک کے کرکٹ کے میدان آباد ہونگے،سب سے بڑھ کر پاکستانی معیشت مضبوط ہوگی۔ قوم کی ذمہ داری ہے کہ اس میچ کو کامیاب بنا کر ملی وحدت کا ثبوت دیں۔صرف شہریوں کو ہی نہیں ملکی سیاسی و مذہبی قیادت کو تمام اختلافات بالائے طاق رکھ کر فائنل میچ دیکھنا چاہیے تاکہ دنیا کو پیغام جائے کہ پاکستانی قوم ترنوالہ نہیں کہ اسے چبالیا جائے۔

انہوں مزید کہا ہے کہ پاکستان کی یوتھ ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔جے آئی یوتھ کے نوجوانوں کیلئے اجتماعی طور پر میچ دیکھنے کا پروگرام ترتیب دینگے۔
#/S

مصنف کے بارے میں