شیل نے لاہور اور اسلام آباد میں انقلابی ریٹیل ایکو سسٹم متعارف کرادیا

08:30 PM, 20 Feb, 2017

نیوویب ڈیسک

کراچی: شیل پاکستان لمٹیڈ نے لاہور اور اسلام آباد میں واقع 02 فلنگ اسٹیشنوں پرایک نئے تصور کے تحت ریٹیل کی منفرد سہولتیں متعارف کروادی دی ہیں۔ یہ عمل کمپنی کی جانب سے پاکستان بھر میں کسٹمرز کے تجربہ میں انقلاب لانے کی کوششوں کے سلسلہ میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

رائل ڈچ شیل کے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ فار ریٹیل، ایستوان کاپیتا نی نے برطانوی ہائی کمیشنر تھامس ڈر و ، ڈچ سفیر جینیٹ سیپین اور شیل پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر جواد چیمہ کے ہمراہ ان سہولتوں کا افتتاح کیا۔لاہورمیں گولف ویو فلنگ اسٹیشن پراب ایک نمایاںسیلیکٹ اسٹور موجود ہے جہاں Kitchen Cuisine کی بیکری اور محفوظ ماحول میں ایچ بی ایل اور یو بی ایل کی اے ٹی ایم مشینیں دستیاب ہیں۔

اس سائٹ پر تین ہیلیکس لین (3 Helix Lane) جیسی جدید ترین سہولت سے لوگ اپنی گاڑی میں صرف بارہ سے پندرہ منٹ میں آئل تبدیل کروا سکتے ہیں۔ اس دوران وہ مفت وائی فائی سے آراستہ کسٹمر لاؤنج میں آرام کرنے کے ساتھ ساتھ iPAD کے ذریعہ گاڑی میں آئل تبدیل ہوتا ہوابھی دیکھ سکتے ہیں۔ یہ فلنگ اسٹیشن ظفر علی روڈ ، مال روڈ اورGORI کے اطراف سے آنے والے 500سے زائدکسٹمرزکو روزانہ سروس فراہم کرے گا۔

جڑواں شہروں ، اسلام آباد اور راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے لوگ پاپولر گیس فلنگ اسٹیشن پران شاندارسہولتوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ یہاں موجود سیلیکٹ اسٹور میںToasted بیکری کے ذریعہ لوگ اپنی بھوک مٹا سکتے ہیں۔ اسی اسٹیشن پر دو ہیلیکس لین (2 Helix Lane) صارفین کو سب سے بہتر اور تیز آئل تبدیل کرنے کاتجربہ بھی فراہم کرتا ہے۔

آئل تبدیل کرنے کا جدید ترین یونٹ محض گاڑی کی ضرورت کے مطابق آئل تبدیل کرتا ہے جس سے بے جا اخراجات میں بچت ہوتی ہے۔

مزیدخبریں