ممبئی:وریندر سہواگ کی قسمت میں ٹوئیٹر پر ذلیل ہونا ہی لکھا ہے۔وریندر سہواگ نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر لکھا کہ ساڑھے چودہ کروڑ کی آمدن کے بعد انگلش کرکٹر بین سٹوک اب اپنی PSL شروع کر سکتا ہے۔
جس کے جواب میں ایک پاکستانی شہری نے لکھا کہ اتنی رقم سے وہ انڈیا کے بیس سے زائد شہروں میں ٹوائلٹ بھی بنوا سکتا ہے۔ سہواگ پاکستانی شہری کی اس بات کا جواب نہ دے سکے ۔
واضح رہے کہ بین سٹوکس انڈین پریمیئر لیگ میں پہلے غیر ملکی مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے ہیں ۔انڈین پریمیئر لیگ میں انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے آل راؤنڈر بین سٹوکس کو پونے سپر جائنٹس نے 14 کروڑ 50 لاکھ بھارتی روپے میں خرید لیا ہے۔ برطانوی کرکٹر بین سٹوکس کو رائزنگ پونے سپر جائنٹس نے 14 کروڑ 500 لاکھ بھارتی روپے میں خرید لیا ہے۔
بولی میں سب سے پہلے دہلی ڈئیر ڈیویلز اور ممبئی انڈینز کے درمیان سخت مقابلہ رہا تاہم درنوں نے 12 کروڑ 50 لاکھ روپے پر ہار مان لی جس کے بعد رائزنگ پونے سپر جائنٹس نے ”اینٹری“ مارتے ہوئے انہیں ریکارڈ قیمت پر خرید لیا۔ بین سٹوکس آئی پی ایل کی تاریخ کےمہنگے ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔