فلپائن، بس حادثہ، 13 افراد ہلاک ، 30 زخمی

07:15 PM, 20 Feb, 2017

نیوویب ڈیسک

منیلا: فلپائن میں طلبہ سے بھری بس حادثہ کا شکار ہوگئی، 13 افراد ہلاک اور30 زخمی ہو گئے ہیں۔

فلپائن میں طلبہ کو لے جاتی بس ہائی وے پر پول سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔

امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے، کالج کے ایک طالب علم کا کہنا تھا کہ بس بریک فیل ہو جانے کی وجہ سے پول سے ٹکرائی، بس کا ڈرائیور شدید زخمی ہے، بس میں 50 افراد سوار تھے۔

مزیدخبریں