سان فرانسسکو: شوہر سے علیحدگی کے بعد "جولی " کا پہلا انٹرویو جس میں آبدیدہ انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ ان کی تمام تر توجہ بچوں پر ہے۔
آبدیدہ جولی نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ شوہر سے علیحدگی کے بعد مشکل وقت گزرا ۔آنسوؤں کو روکتے ہوئے جولی نے کہا کہ وہ شوہر سے علیحدگی کے مسئلے پر زیادہ بات نہیں کریں گی،بچوں پر تمام تر توجہ مرکوز ہے۔
انجلینا جولی نے کمبوڈیا کی تاریخ پر مبنی نئی فلم "فرسٹ دے کِلڈ مائی فادر" کا پریمیئر کمبوڈیا میں کیا۔ جولی نے کہا کہ کمبوڈیا نے انھیں بیدار کیا، انھیں کمبوڈیا کے لوگوں سے محبت ہوگئی ہے۔