موصل: فضائی بمباری میں درجنوں افراد سمیت بچوں کی بڑی تعداد ہلاک

06:42 PM, 20 Feb, 2017

نیوویب ڈیسک

موصل:  فضائی بمباری میں درجنوں افراد سمیت بچوں کی بڑی تعداد ہلاک ہو گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عراق کے شہر موصل میں ہونے والی فضائی بمباری کے نتیجے میں سیکڑوں افراد ہلاک ہو ئے ہیں، جن میں بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ یہ فضائی بمباری امریکی طیاروں نے کی ہے۔تباہ ہونے والے ملبے کے نیچے دب جانے والے افراد کی تلاش جاری ہے۔

موصل سے داعش کا قبضہ چھڑانے کے لیے امریکا اور اس کے اتحادیوں کی کاروائیاں گزشتہ سال سے جاری ہیں۔

مزیدخبریں