ممبئی : اداکارہ سونم کپور نے آسٹریا میں بنائی گئی اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کر دیں۔
سونم کپور اپنی بہن ریحا کپور کے ساتھ آسٹریا میں چھٹیاں منانے گئی ہوئی ہیں نے برف باری اور خوبصورت قدرتی مناظر کی تصاویر مداحوں کے لئے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر جاری کی ہیں۔
اداکارہ نے کہا ہے کہ وہ یہاں کے قدرتی اور پرسکون مناظر سے بہت لطف اندوز ہوئیں۔ واضح رہے کہ سونم کی نئی آنے والی فلم ”ویر دی ویڈنگ “ہے۔