ناشتے میں آئسکریم کھانے سے ذہنی صلاحیتوں میں کئی گنا اضافہ

06:26 PM, 20 Feb, 2017

جاپانی محققین نے کہا ہے کہ ناشتے میں آئسکریم کھانے سے ذہنی صلاحیتوں میں کئی گنا اضافہ ہوتا ہے۔

ٹوکیو یونیورسٹی کے پروفیسر یوشی ہیکو کوگا کے مطابق ناشتے میں آئسکریم کھانے سے جسم میں ایلفا ویوز میں اضافہ کرتا ہے جس کا تعلق انسان کی دماغی پھرتیوں سے ہوتا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ جس شخص کے دماغ کی ایلفا ویوز کی فریکوئنسی زیادہ ہوگی وہ اتنا ہی زیادہ حاضر دماغ اور ذہین ہوگا۔

پروفیسر یوشی نے یونیورسٹی میں چند طالب علموں کے 2 گروپوں پر ریسرچ کی جن میں سے ایک گروپ کو روزانہ ناشتے میں آئسکریم کھلائی جبکہ دوسرے گروپ کو ناشتے میں دیگر اشیا کھلائیں جس کے بعد دونوں گروپوں میں شامل طالب علموں کی ذہنی صلاحیت کا کمپیوٹر پر جائزہ لیا ۔

جس کے بعد دونوں گروپوں کی ذہنی صلاحیت اور پھرتیوں کا جائزہ لینے کے بعد اس نتیجے پر پہنچے کہ صبح ناشتے میں آئسکریم کھانے والے طالب علم ذہنی دباؤ کا شکار نہیں ہوئے اور وہ عام ا فراد کے مقابلے میں زیادہ ذہین پائے گئے۔

مزیدخبریں