کابل: برطانوی وزیر دفاع مائیکل فیلن نے خبردار کیا ہے کہ مغرب کا افغانستان کو اِس کے حال پر چھوڑنے کے نتائج انتہائی سنگین ہوسکتے ہیں۔
مائیکل فیلن نے اِس بات کا اعتراف کیا ہےکہ نیٹو اور برطانیہ فوجیوں کو افغانستان سے باہر نہیں نکال سکتے کیونکہ وہاں دہشت گردوں کی موجودگی اب بھی بڑا خطرہ ہے۔
وزارتِ دفاع کے مطابق، افغانستان میں مزید فوجی دستوں کو بھیجا جائے، کیونکہ اگر افغانستان میں دہشت گردوں کا قبضہ ہو جاتا ہے تو یورپ پر اس کے براہِ راست اثرات مرتب ہو ں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس صورت میں تقریباً 40 لاکھ افراد افغانستان سے برطانیہ اور دوسرے یورپی ممالک کا رخ بھی کرسکتے ہیں۔