اسلام آباد: اجوائن کا استعمال بطور دوا زمانہ قدیم سے چلا آ رہا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اجوائن نظام ہضم کی بہتری کیلئے انتہائی مفید دوا ہے ، اجوائن ہاضمہ تیز کرتی ہے اور خود بھی جلد ہضم ہو جاتی ہے ، یہ پیٹ کے کیڑوں کو ختم کرتی ہے ۔ جبکہ اسکے استعمال سے بلغم اور ریاح ، پیٹ کے کیڑوں کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ رگوں کے سرے کھولنے اور جگر کی سختی کو دور کرنے اور گردہ و مثانہ کی پتھری کو توڑنے میں بھی مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجوائن فالج ، لقوہ اور ہچکی کیلئے بھی قدرت کا انمول تحفہ ہے جبکہ یہ طبی خواص کے ساتھ ساتھ غذائی افادیت بھی رکھتی ہے۔
ماہرین نے اجوائن کو ہاضمے کیلئے انتہائی مفید دوا قرار دے دیا
اجوائن کا استعمال بطور دوا زمانہ قدیم سے چلا آ رہا ہے
06:00 PM, 20 Feb, 2017