اسلام آباد: اجوائن کا استعمال بطور دوا زمانہ قدیم سے چلا آ رہا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اجوائن نظام ہضم کی بہتری کیلئے انتہائی مفید دوا ہے ، اجوائن ہاضمہ تیز کرتی ہے اور خود بھی جلد ہضم ہو جاتی ہے ، یہ پیٹ کے کیڑوں کو ختم کرتی ہے ۔ جبکہ اسکے استعمال سے بلغم اور ریاح ، پیٹ کے کیڑوں کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ رگوں کے سرے کھولنے اور جگر کی سختی کو دور کرنے اور گردہ و مثانہ کی پتھری کو توڑنے میں بھی مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجوائن فالج ، لقوہ اور ہچکی کیلئے بھی قدرت کا انمول تحفہ ہے جبکہ یہ طبی خواص کے ساتھ ساتھ غذائی افادیت بھی رکھتی ہے۔