سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں تحریک ِ آزادی کا زور دیکھ بھارت کا زور ٹوٹنے لگا، بانڈی پورہ میں آزادی ریلی نکالی گئی، حریت رہنما سید علی گیلانی کا کہنا ہے بھارت کو دنیا کی بڑی جمہوریت کہلانے کا کوئی حق نہیں۔
سری نگر کے علاقے حیدر پورہ میں سید علی گیلانی کے گھر کے قریب ’ آزادی دھرنا دیا گیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔بانڈی پورہ میں نوجوانوں نے آزادی ریلی نکالی۔کشمیری نوجوانوں نے سری نگر بانڈی پورہ شاہراہ بند کر دی۔
حریت رہنما سید علی گیلانی کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کے بنیادی حقوق دبانے کے بعد ، بھارت کو دنیا کی بڑی جمہوریت کہلانے کاکوئی حق نہیں۔