بھارتی ہدایت کار کو فواد خان کی یا د ستانے لگی!

02:56 PM, 20 Feb, 2017

لاہور:شکن بترا کی ہدایت کردہ فلم کپور اینڈ سنز میں پاکستانی اداکار فواد خان نے بطور ہیرو کام کیا تھا اور کافی شہرت پائی تھی۔اور اب تو اس فلم کو ریلیز ہوئے کافی عرصہ ہو چلا ہے لیکن نہ ہی تو فلم کے شائقین فواد کو بھولے ہیں اور نہ ہی ہدایت کار شکن۔

حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں شکن کا کہنا تھا کہ ”مجھے فواد خان بہت یاد آتے ہیں اور مجھے نہیں معلوم کہ مجھے اس بات پر خاموش رہنا چاہیے یا نہیں لیکن مجھے وہ صرف اس لیے یاد آتے ہیں کہ وہ بہت اچھے انسان ہیں۔ہم ہندوستانی پوری دنیا میں قانونی طور پر کام کرتے ہیں اور اسی طرح اگر کوئی قانونی اجازت کے ساتھ ہمارے ملک میں کام کرنا چاہتا ہے تو اس مین کوئی برائی نہیں اور اس کی اجازت ہونی چاہیے۔“


واضح رہے کہ پاکستانی اداکاروں پر ہندی فلموں میں کام کرنے پر پابندی اُڑی حملوں کے بعد لگی تھی جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کافی سنجیدہ ہو گئے تھے ۔شکن کا مزید کہنا تھا کہ ”فواد کے ساتھ کام کرنا بہت اچھا تجربہ رہا اور اداکاروں کا ایک دوسرے کے ملک میں کام کرنا دو طرفہ رستہ بحال کرنا ہے“۔ فواد خان نے نہ صرف 2014میں آنے والی فلم کپور اینڈ سنز کی تھی بلکہ اے دل ہے مشکل اور خوبصورت میںبھی کام کر چکے ہیں۔

مزیدخبریں