بالی ووڈ کی وہ کامیاب فلمیں جن میں سکوٹر استعمال ہو اتھا

02:11 PM, 20 Feb, 2017

ممبئی:فلم نگری میں جہاں کئی چیزیں ایک دوسرے سے یکسر مختلف نظرآتی ہیں وہیں بہت سی جگہوں پر مماثلت بھی ملتی ہے۔فلم کی کہانی یا کردادروں کا ملتا جلتا ہونا تو کئی بار دیکھنے میں آیا ہے لیکن یہاں ذکر ہو رہا ہے بالی ووڈ کی ان کامیاب فلموں کا جن میں بالی ووڈ کے مشہور ہیروز نے سکوٹر کی سواری کی اور مزے کی بات یہ ہے کہ ان فلموں میں استعمال ہونے والا سکوٹر ایک ہی جیسا لگتا ہے۔اب خدا جانے کہ کامیابی اس سکوٹر کی بدولت ہے یا معاملہ کوئی اور ہے۔
رب نے بنا دی جوڑی


شاہ رخ اور انوشکا کی فلم رب نے بنا دی جوڑی میں شاہ رخ نے سکوٹر کا بے دریغ استعمال کیا ہے ۔فلم میں انوشکا کا پیچھا کرتے وقت بھی کنگ خان اسی سکوٹر پر نظر آتے ہیں۔اور فلم میں ہیروئن سے زیادہ سکوٹر نے کنگ خان کا ساتھ دیا تھا۔
دنگل


حال ہی میں ریلیز ہونے والی مسٹر پرفیکٹ کی فلم دنگل سے کون واقف نہیں ہے۔فلم میں عامر ایک پہلوان باپ کا کردار نبھاتے نظر آتے ہیں جبکہ عامر کا سکوٹر مختلف جگہوں پر آتے جاتے ان کا ساتھ دیتا دکھائی دیتا ہے۔
سلطان


سلو بھائی کی سلطان میں سلوبھائی اپنے تمام تر ایکشن کے باوجود سکوٹر بھگاتے بھی نطر آتے ہیں۔سلو بھائی کی یہ فلم بھی ایک ہٹ تھی اور باکس آفس پر بہت اچھا بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔
جولی ایل ایل بی 2


گذشتہ دنوں ریلیز ہونے والی اکشے کمار کی فلم جولی ایل ایل بی 2 مین نہ صرف اکشے سکوٹر سواری کرتے دکھائی دیتے ہیں بلکہ فلم کا پوسٹر بھی اسی تصویر کے ساتھ بنا ہے۔
یہ تمام فلمیں بالی ووڈ کی کامیاب فلموں میں شمار ہوتی ہیں اور شائقین اپنے پسندیدہ ستاروں کو عام آدمی جیسی چیز استعمال کرتا دیکھ کر خوب محظوظ ہوتے ہیں۔

مزیدخبریں