روس نے خفیہ طور پر نئےاور خطرناک کروز مزائل نصب کر دیئے

01:53 PM, 20 Feb, 2017

واشنگٹن: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعوی کیا ہے کہ روس نے امریکہ کے ساتھ ہتھیاروں کے کنٹرول کے ایک معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خفیہ طور پر نئے طرز کا کروز میزائل نظام نصب کر دیا ہے۔

اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے نئے کروز میزائل ایس ایس سی ایٹ کے مکمل آپریشن یونٹ کی تعیناتی روس امریکہ تعلقات کے لئے ایک تعلقات کے لئے ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے۔

رپورٹ میں امریکی حکومتی عہدیداروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ روس نے اب ممنوعہ کروز کی دو بٹالین تعینات کر دی ہیں جن میں سے ایک ابھی بھی روس کے جنوبی علاقے کاپوسٹن پار میں میزائل ٹیسٹ تنصیب پر ہے جبکہ دوسری دسمبر میں ملک کے کسی آپریشنل بیس پر منتقل کر دی گئی ہے۔

مزیدخبریں