سوئیڈن کا نام دہشگردی سے متاثرہ ممالک میں لینےپر ٹرمپ نئی مشکل میں پھنس گئے

01:26 PM, 20 Feb, 2017

نیویارک:ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک خطاب میں دہشتگردی سے متاثرہ ممالک کا ذکر کرتے ہوئے سوئیڈن کو بھی شامل کرلیا تھا ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے ملک کو محفوظ بنانا ہے آپ کو پتا ہے کہ جرمنی سوئیڈن بیلجیئم اور فرانس میں کیا ہورہا ہے ۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد سوئیڈن کی حکومت نے امریکی انتظامیہ سے وضاحت طلب کی جس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پیغام میں وضاحت دیتے ہوئے  کہا کہ ان کا سوئیڈن سے متعلق بیان فوکس نیوز پر نشر ہونے والی خبر کی روشنی میں دیا گیا تھا.

مزیدخبریں