لاہور: لاہور کے جناح اسپتال میں لوگوں کی اس وقت دوڑیں لگ گئیں جب پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے تربیتی مشقوں کا آغاز کیا تو اسی دوارن ایک نامعلوم شخص نے بم، بم کی آواز لگائی تو مریض خوف زدہ ہو گئے اور اسپتال میں موجود مریضوں اور ان کے ساتھ آنے والے لوگوں کی دوڑیں گئیں۔ جس کو جہاں سے کوئی راستہ ملا نکلنے میں ہی عافیت سمجھی۔
اس افراتفری کے ماحول میں کچھ لوگوں نے اسپتال کے کمروں کی کھڑکیوں کے شیشے توڑ کر باہر کی طرف چلانگ لگا دی۔ واضح رہے تربیتی مشقیں شروع کرنے سے پہلے کسی قسم کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں