کوالالمپور: شمالی کوریا کے دشمن قوتوں کی سازش میں ملوث ہونے کے الزام پر ملائیشیا نے کورین سفیر کو طلب کر لیا۔ دوسری جانب پیانگ یانگ سے ملائیشین سفیر کو بھی اپنے ملک بلایا گیا ہے۔ شمالی کوریا نے کم جونگ نام کے قتل کی تفتیش میں ملائیشیا پر دشمن قوتوں کی سازش میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا جس پر ملائیشین وزارت خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے شمالی کوریا کے سفیر کو طلب کر لیا ہے۔
ملائیشین حکام کا کہنا ہے کہ کم جونگ ان کے بھائی کی موت کی تفتیش کرنا ملائیشین حکومت کی ذمہ داری ہے۔ دوسری جانب پیانگ یانگ سے ملائیشین سفیر کو مشاورت کیلئے بھی بلا لیا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں